ایم۔بی۔بی۔ایس/بی۔ڈی۔ایس داخلہ پالیسی 2019

ایم۔بی۔بی۔ایس/بی۔ڈی۔ایس داخلہ پالیسی 2019



ایم۔بی۔بی۔ایس/بی۔ڈی۔ایس داخلہ پالیسی 2019
ہر کالج میں موجودہ سیٹس کا مخصوص تعداد ہوگا۔
پبلک سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں 90% سیٹس اپنے صوبہ کے ڈومیسائیل ہولڈرز کو جبکہ 10% بغیر ڈومیسائل دوسرے صوبے والوں کو دئے جائیں گے۔جبکہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ڈومیسائل کا کوئی اہمیت/پابندی نہیں دی جائیگی۔دوسرے صوبہ کے طالب علم صوبائی ایڈمیٹنگ یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے درخواست جمع کریں گے انکی پھر الگ میرٹ لسٹ بنے گی۔
پری میڈیکل انٹرمیڈیٹ/ ایف۔ایس۔سی میں 70% نمبرز لینے والے انٹری ٹسٹ کیلئے اپلائی کرسکیں گے جبکہ 70% اگریگیٹ ایم۔بی۔بی۔ایس اور 60% ایگریگیٹ بی۔ڈی۔ایس کیلئے آخری میریٹ ہوگا۔
پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں 15% کوٹہ سیلف فنانس اینڈ فارن کیلئے ہوگا۔اگر یہ سیٹس خالی رہ جائیں تو یہ پھر اوپن میرٹ کو دئے جائیں گے۔
انٹری ٹسٹ:
ہر صوبہ میں کونسل سے منظور شدہ ایک ایڈمیٹنگ پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹی ہوگی۔
نیشل ہیلتھ سروسز یا صوبائی ایڈمیٹنگ پیبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹی اخبار اور یونیورسٹی ویب سائٹ پر یکم اگست سے پہلے پبلک/ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹسٹ کا اعلان کریگی۔جبکہ نیشل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس آرمی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے اعلان کریگی۔
ٹسٹ انٹرمیڈیٹ/ایف۔ایس۔سی کے مندرجہ ذیل مضامین میں لیا جائیگا۔اور اسکے لئے یونیفارم پیٹرن ہوگا۔ٹسٹ میں تمام "ایم۔سی۔کیوز" ہونگے۔
1)بیالوجی MCQs 80
2) کیمسٹری. MCQs 60
3) فزکس MCQs 40
4) انگلش. MCQs 20
ایگرگیٹ مندجہ ذیل فارمولہ کیمطابق بنایا جائیگا:
1) 50% نمبرز انٹرمیڈیٹ/ایف۔ایس۔سی
2) 50% نمبرز انٹری ٹسٹ
3) 20 اضافی نمبرز حافظ قرآن کیلئے
میرٹ لسٹ:
3میریٹ لسٹ یکے بعد دیگرے لگائے جائیں گے۔پہلا میرٹ لسٹ 31اکتوبر سے پہلے اور آخری میرٹ لسٹ 31دسمبر سے پہلے لگایا جائیگا جبکہ 30 نومبر سے پہلے پبلک سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلے بند ہونگے اور 31دسمبر پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کیلئے آخری تاریخ ہوگا۔یونیورسٹی 31مارچ سے پہلے رجسٹریشن کیلئے سٹوڈنٹس لسٹ پی۔ای۔ڈی۔سی بھیجے گی۔
نوٹ:
1) اگر کسی طالب نے 7دن کے اندر داخلہ فیس جمع نہیں کیا تو اسکا سیٹ کینسل کیا جائیگا اور اسکے سیٹ پر اسکے بعد میرٹ پہ آنے والے طالب علم کو دیا جائیگا۔
2) اگر تیسرے میرٹ لیسٹ کے بعد پبلک سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں کوئی سیٹ خالی رہ جائے تو اس پہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پہلی میرٹ پہ آنے والے طالب علم کو داخلہ دیا جائیگا۔اور اگر پرائیویٹ میں کوئی سیٹ خالی رہ جائے تو اس پہ میرٹ پہ آنے والے ویٹنگ لسٹ پہ موجود طالب علم کو داخلہ دیا جائیگا۔
داخلہ فارم اور آپشن:
ہر طالب علم اپنے صوبہ کے 3 جبکہ دوسرے صوبہ کے 2 میڈیکل کالجز کے آپشن موجود ہوتے ہیں۔
نوٹ:
اگر کسی سٹوڈنٹ نے جعلی کاعذات جمع کرکے داخلہ لیا تو اسکا داخلہ کینسل کرکے اس پہ 7سال کیلئے پابندی لگائی جائیگی اور قانونی سزا ہوگی۔
میڈیکل کالج اور امتحان:
ایکڈمک سال کے بعد منظور شدہ ایڈمیٹنگ میڈیکل یونیورسٹی پبلک اینڈ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز سے امتحان لے گا۔اگر کوئی طالب علم 2چانس یعنی کہ اینول اور پھر سپلی میں فیل ہوجائے تو وہ دوسرے کلاس میں پروموٹ نہیں ہوگا اور دوبارہ داخلہ فیس جمع کرکے اسی کلاس میں رہے گا اور اگر یہ طالب علم 4چانس یعنی کہ دوسرے سال پھر انول اور پھر سپلی میں فیل ہوجائے تو اسے کالج سے نکالا جائیگا اور اسکا سیٹ خالی ہوگا اس سیٹ پہ کالج کسی اور طالب علم کو داخلہ نہیں دیگا۔
پرائیویٹ داخلہ فیس:
ہر طالب علم کالج کے بینک اکاونٹ میں ٹوٹل 9لاکھ 50ہزار جمع کریں گے۔اس میں ٹیوشن،ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ سب شامل ہے۔۔۔۔اسکے علاوہ 50ہزار ون ٹائم ایڈمیشن اور 3ہزار پراسپکٹس کے جمع کریں گے۔
نوٹ:
کوئی طالب علم یہ پیسے کیش نہیں دیگا۔۔بلکہ آن لائن جمع کریں گے۔۔۔بنک اکاونٹ پراسپکٹس میں منشن ہوگا۔
15دن کے اندر اگر کوئی طالب علم اپنا ایڈمیشن کینسل کرنا چاہے تو اسے ون ٹائم ایڈمیشن 50ہزار کے علاوہ تمام 9لاکھ 50ہزار روپے واپس کئے جائیں گے۔15دن کے بعد اگر 3مہنوں سے پہلے کوئی طالب علم ایڈمیشن کینسل کرنا چاہے تو اسکے فیس میں کٹوتی کیجائیگی باقی واپس کیا جائیگا۔اور اگر 3مہینوں کے بعد کوئی طالب علم ایڈمیشن کینسل کرنا چاہے تو اس کو فیس واپس نہیں کیجائیگی۔

Post a Comment

0 Comments